کرنل (ر) حبیب ظاہر کی پُر اسرار گمشدگی، حبیب ظاہر کے نیپال میں نہ ہونے کی تصدیق ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 مئی 2017 12:20

کرنل (ر) حبیب ظاہر کی پُر اسرار گمشدگی، حبیب ظاہر کے نیپال میں نہ ہونے ..
نیپال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2017ء): کرنل (ر) حبیب ظاہر کی پُر اسرار گمشدگی کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ تاہم نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے نیپال میں موجود نمائندے نے حبیب ظاہر کی نیپال میں عدم موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔ حبیب ظاہر کو اغوا کرنے، ہوٹل، ٹکٹ اور بکنگ کی ادائیگی کرنے والے تمام بھارتی کرداروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حبیب ظاہر نیپال میں موجود نہیں ہیں۔

حبیب ظاہر کا جہاز 6 اپریل کو 1:30 بجے لینڈ ہوا۔حبیب ظاہر6 اپریل کی صبح کٹھمنڈو اور وہاں سے لمیینی کے بحروا ائیر پورٹ پہنچے۔ حبیب ظاہر کا کھٹمنڈو کا ٹکٹ سفل چودھری نامی بھارتی نے خریدا۔ان کے لیے ٹکٹ پریشئیس ٹریول اینڈ ٹوور سے خریدا گیا۔صابور راجوری نامی خاتون نے حیات ریجنسی میں بُکنگ کروائی۔

(جاری ہے)

صابر راجوری کھٹمنڈو کی کمپنی میں مارکیٹنگ مینجر کے روپ میں کام کرتی ہے۔

کرنل (ر) حبیب کولمبینی میں گوتم بدھا ایئرپورٹ پرڈولی رینچل نامی بھارتی شہری نے ریسیوکیا۔ بھارتی شہری ڈولی رینچل نیپال میں مقیم نہیں بلکہ 4 اپریل کو لمبینی پہنچا۔ حبیب ظاہرکو ایئرپورٹ سے سفید رنگ کی ٹویوٹا میک گاڑی میں بارڈر کی جانب لے جایا گیا۔حبیب ظاہر کو ریسیو کرنے والی گاڑی 11:30 بجے سے پارکنگ میں موجود تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیب ظاہر کو لمیینی میں بھارت نیپال سرحد سے اٹھایا گیا۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ حبیب ظاہر نے نیپال پہنچ کر مقامی موبائل کمپنی کی سم خریدی تھی۔حبیب ظاہر کی موبائل سم پر آخری سگنلز دوپہر 2 بجکر 45 منٹ پر مایا دیوی مندر کے قریب موصول ہوئے۔کالی ڈاہ نامی بارڈر کراسنگ پوائنٹ مایا دیوی مندر سے 7 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ نیپال کے ضلع لمیینی سے بھارتی سرحد عبور کرنا انتہائی آسان ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیپال اوربھارت کے درمیان سرحد پارکرنا انتہائی آسان ہے۔شہری عموماً کاغذات کی جانچ کے بغیرسرحد پارکرتے ہیں۔ نیپال اوربھارت کے درمیان سرحد پرچیکنگ کا خاطرخواہ نظام موجود نہیں۔ حبیب ظاہر کو پرکشش نوکری کا جھانسہ دیا۔ نوکری کی آفربھارت سے ہوسٹ ہونے والی ویب سائٹ کے ذریعے دی گئی تھی ۔