آسٹریلیا کی خاتون شہری پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار

شادی کرنے آسٹریلیا سے رحیم یار خان پہنچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 مئی 2017 10:48

آسٹریلیا کی خاتون شہری پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2017ء) : سچ ہی کہتے ہیں کہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ اس بات کا عملی ثبوت اکثر دیکھنے میں آیا ہے جب سرحد پار موجود لوگ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کر شادی جیسے بندھن میں بھی بندھ جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک بندھن حال ہی میں دیکھنے میں آیا جب آسٹریلیا کی خاتون شہری پاکستانی شہری کی محبت میں گرفتار ہو کر رحیم یار خان پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ایلائک نامی آسٹریلوی خاتون کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پررحیم یار خان کے رہائشی ابرار سے دو سال قبل دوستی ہوئی۔ کچھ عرصہ بعد دوستی پیار میں بدل گئی اور ایلائک رحیم یار خان پہنچ گئی۔ ایلائک نے رحیم یار خان کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں اسلام قبول کر لیا ہے جس کے بعد اس کا نام ملائکہ رکھا گیا۔ آسٹریلوی بہو گھر آنے پر ابرار کے اہل خانہ بھی خوشی سے نہال ہیں۔ ابرار کے اہل خانہ نے خوشی سے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :