Live Updates

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف کارروائی روک دی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 4 مئی 2017 10:00

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مئی۔2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف کارروائی روک دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف کارروائی روک دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔عمران خان کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن کے3نوٹی فکیشنز کالعدم قرار دیے جائیں۔نوٹیفکیشن میں ارکان اسمبلی پرپولنگ اسٹیشنزمیں داخلےپرپابندی لگائی۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے8 مئی کو حتمی فیصلہ سنانا ہے۔ نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پرعمران خان کیخلاف کارروائی کررکھی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی مزید سماعت 15 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :