فیصل آباد: فیصل صالح حیات کار حادثے میں زخمی، بازو فریکچر ہوگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 4 مئی 2017 10:00

فیصل آباد: فیصل صالح حیات کار حادثے میں زخمی، بازو فریکچر ہوگیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مئی۔2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات کی کار فیصل آباد گوجرہ موٹر وے پر ٹریلر سے جاٹکرائی۔ حادثے کے فوراً بعد موٹر وے پولیس نے فیصل صالح حیات اور اُن کے ڈرائیور کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا تھا۔ فیصل صالح حیات کی گاڑی کو حادثہ امین پور کے قریب پیش آیا تھا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خطرناک حادثے کے باوجود فیصل صالح حیات کی جان معجزانہ طور پر بچ گئی ، تاہم اُن کی پشانی، ہونٹ پر چوٹ اور دایاں بازو فریکچر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حادثے میں فیصل صالح حیات کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ، جس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فیصل صالح حیات کو آپریشن تھیٹر سے ریکوری روم منتقل کردیا گیا ہے۔ موٹروے کی انسپکشن ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات کررہی ہے۔ موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی دانش کلیار کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت دونوں گاڑیاں چل رہیں تھیں۔ مخدوم فیصل صالح حیات کی گاڑی کیساتھ ان کی سیکیورٹی اور فیملی کی گاڑیاں بھی تھیں، تاہم خطرناک حادثے کے باوجود فیصل صالح حیات کی زندگی معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :