مشال قتل کیس،2 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

ملزمان عارف اور علی خان کے بیرون ملک فرار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی آئی جی مردان عالم شنواری

بدھ 3 مئی 2017 23:50

مشال قتل کیس،2 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ
مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء) مشال قتل کیس کے 2 ملزمان عارف اور علی خان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی مردان عالم شنواری کا کہنا ہے کہ مشال قتل کیس کے نامزد ملزمان عارف اور علی خان کے بیرون ملک فرار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، دونوں ملزمان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہوچکی ہے جب کہ ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 13 اپریل کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس میں طالب علم مشال خان پر مبینہ طور پر توہین رسالت کا الزام لگا کر طالب علموں کے مشتعل ہجوم نے اس پر شدید تشدد کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :