پاکستان فرانس سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان فرانس سے آرٹ،کلچر،اطلاعات اور ورثے کے تحفظ کیلئے مزید تعاون چاہتا ہے،صحتمند اور پر امن معاشریاور تعمیری ذہن کے فروغ کیلئے کلچرایک بہتر طاقت ہے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیبکی فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورانس سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 3 مئی 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہپاکستان فرانس سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان فرانس سے آرٹ،کلچر،اطلاعات اور ورثے کے تحفظ کیلئے مزید تعاون چاہتا ہے،صحتمند اور پر امن معاشریاور تعمیری ذہن کے فروغ کیلئے کلچرایک بہتر طاقت ہے۔وہ بدھ کو فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورانس سے ملاقات میں گفتگو کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات ثقافت کے فروغ کیلئے فنکاروں کے قومی کنونشن کے انعقاد پر غور کر رہی ہے ،وزیراعظم نواز شریف کی حکومت ملک میں ثقافت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،عالمی سطح پر ثقافتی ورثے کے فروغ کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہپاکستان فرانس سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان فرانس سے آرٹ،کلچر،اطلاعات اور ورثے کے تحفظ کیلئے مزید تعاون چاہتا ہے،صحتمند اور پر امن معاشریاور تعمیری ذہن کے فروغ کیلئے کلچرایک بہتر طاقت ہے۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :