متنازعہ سرجن نے چوہے کے سر پر دوسرا سر لگا دیا

بدھ 3 مئی 2017 23:37

متنازعہ سرجن نے  چوہے کے سر پر دوسرا سر لگا دیا

آپ نے جسم کے کئی اعضا کی منتقلی کے آپریشن کے بارے میں سنا ہوگا۔ جلد ہی دوسرے اعضا کی طرح انسانی سر کا ٹرانسپلانٹ بھی کیا جا سکے گا۔ انسانی سر کی منتقلی پر کام کرنے والے متنازعہ اطاوی سرجن نے ایک چوہے کے سر کو کامیابی سے تبدیل کر دیا ہے۔ اس تجربے میں ڈاکٹر سرجیو کاناویرو نے ایک چھوٹے چوہے کا سر ایک بڑے چوہے کے سر پر لگا دیا جبکہ اُس بڑے چوہے کا اپنا سر بھی موجود تھا یعنی تجربے کے بعد بڑے چوہے کہ دو سر ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)


اس آپریشن کے لیے ڈاکٹر سرجیو نے تین چوہوں کو استعمال کیا۔ ایک چوہا ڈونر تھا، ایک چوہا سر وصول کرنے والا تھا جبکہ تیسرا موٹا تازہ چوہا خون کی فراہمی کے لیے تھا۔آپریشن کے دوران خون فراہم کرنے والے چوہا ، ڈونر چوہے کو خون فراہم کرتا رہا، جس کی وجہ سے دماغ کے اندر آکسیجن کی کمی نہیں ہوئی۔ آپریشن کے بعد تبدیل ہونے والا سر نہ صرف دیکھ سکتا تھا بلکہ درد بھی محسوس کر سکتا تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا دماغ درست طریقے سے کام کر رہا ہے۔
ڈاکٹر سرجیو اس سے پہلے اعلان کر چکے ہیں کہ وہ 2017 کے آخر تک انسانی سر کی تبدیلی کا آپریشن کریں گے۔

متنازعہ سرجن نے  چوہے کے سر پر دوسرا سر لگا دیا