عازمین حج کیلئے سہولیات، سعودی عرب نے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

ْواں سال حج اور عمرہ کیلئے آنے والے مسلمانوں سے 13 ڈالرز سے زائد فیس وصول نہیں کی جائے گی

بدھ 3 مئی 2017 23:46

عازمین حج کیلئے سہولیات، سعودی عرب نے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء) سعودی عرب نے عازمین حج اور متعمرین کو سہولیات دینے کے پیش نظر اپنی نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال حج اور عمرہ کیلئے آنے والے مسلمانوں سے 13 ڈالرز سے زائد فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اس نئی پالیسی کا مقصد عازمین کو سہولیات فراہم کرنا ہے تا کہ دنیا بھر سے مسلمان بڑی تعداد میں سعودی عرب آ سکیں اور یہ مبارک سعادت حاصل کر سکیں۔

خیال رہے کہ نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے زیر صدارت کونسل آف اکنامک افیئرز اینڈ ڈویلپمنٹ عازمین اور متعمرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے تا کہ دنیا بھر سے آئے مسلمان آسانی اور سکون کے ساتھ حج اور عمرے کی سعادت حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :