ذاتی مفادات کیلئے انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہیں

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ایم این اے غلام بی بی بھر وانہ سے گفتگو

بدھ 3 مئی 2017 23:40

ذاتی مفادات کیلئے انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کررہے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے اور گزشتہ چار برس کے دوران رکاوٹوں کے باوجودملک کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو معیار اوررفتار کیساتھ آگے بڑھایا ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے تاہم بعض سیاستدان ذاتی ایجنڈے کی خاطر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چا ہتے ہیں اور ذاتی مفادات کیلئے انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ملک کسی بھی صورت محاذآرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔پاکستان کے باشعور عوام اب ترقی و خوشحالی کے سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار ایم این اے غلام بی بی بھروانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،جنہوں نے آج ان سے ملاقات کی۔