پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،حج پالیسی پر لوگوں کا اعتماد اور مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں، پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کو ضابطہ اخلاق کا پابند کیا گیا ہے ،وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ حج آسان اور سستا بنایا جائے تاکہ زندگی میں ایک مرتبہ حج کا فریضہ اداکرنے والے کی خواہش پوری ہوسکے،موجودہ حکومت یکساں نظام تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،پہلی مرتبہ قومی نصاب کونسل بنائی گئی ،نظام صلوٰة کے لئے مخلصانہ کوششیں کی گئیں،وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ کاہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے جدید فقہی مسائل سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو

بدھ 3 مئی 2017 21:55

واہ کینٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،حج پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں لوگوں کا اعتماد حج پالیسی پر بحال ہوا ہے، احسن اقدامات کی بنا پرسرکاری حج کی شرح میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے، پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کو ضابطہ اخلاق کا پابند کیا گیا ہے ،جو پہلے تمام تر پابندیوں سے آزاد تھے،وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ حج آسان اور سستا بنایا جائے تاکہ زندگی میں ایک مرتبہ حج کا فریضہ اداکرنے والے کی خواہش پوری ہوسکے،موجودہ حکومت یکساں نظام تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،پہلی مرتبہ قومی نصاب کونسل بنائی گئی ،نظام صلوٰة کے لئے مخلصانہ کوششیں کی گئیں،جہاں آزادی رائے، سوشل میڈیا کی بے لگامیاں ہوں وہاں ایسے معاملات پر یکسوئی آسان نہیں،اس طرح کی کانفرنسز کے انعقاد سے معاشرے اور سوسائٹی میں پیدا ہونے والے جدید مسائل کے حل میں خاطر خواہ پیش رفت ہوگی، وقت کے ساتھ ساتھ اقدار بھی بدل رہی ہیں نئے نئے ایشوز پید اہورہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے جدید فقہی مسائل سے خطاب اور بعد ازاںمیڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کو شرائط کا پابند کیا گیا ہے خلاف ورزی پر نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ لائسنس بھی منسوخ ہونگے،گزشتہ سال بھی پانچ چھ ملین جرمانے کئے گئے اور لائنس منسوخ کئے گئے،حکومت کی ترجیحات ہیں حج سستا اور آرام دہ بنایا جائے جس کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جارہے ہیں،امسال حج کرنے والے حکومت کے کئے گئے اقدمات سے مکمل طور پر مستفید ہونگے ،قومی نصاب کونسل کے بننے سے یکساں تعلیم نصاب پر بہت کام ہوچکا،اس سال نہیں تو اگلے سال انشا اللہ اس پرعمل درآمد بھی شروع ہوجائے گا،معاشرے میںپیدا ہونے والے جدید مسائل کے حل کے لئے اس قسم کی کانفرنسز کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے انھوں نے ہائی ٹیک انتظامیہ کو کانفرنس کے بہترین انعقاد پر انھیں مبارکباد دی،کانفرنس میںمصر ، مسقط ، یوکے ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے سکالرز نے بھی شرکت کی،انٹر نیشنل کانفرنس برائے جدید فقہی مسائل سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ہائی ٹیک یونیورسٹی برگیڈئیر (ر) قمر زمان کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کانفرنس میں سماجی ، طبی ، سیاسی اور اقتصادی مسائل پر سیر حاصل بحث کی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ اسلام واحد دین ہے جس میں تمام مسائل کا حل موجود ہے،اس قسم کی کانفرنسز سے طلباء کی تحقیق کو بڑھاوا ملے گا،کانفرنس کے کنوینر ڈاکٹر منظور احمد اظہری نے انٹر نیشنل کانفرنس کے خدوخال بیان کئے ، انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا قدیم تہذیب کا گہوارہ ہے ،کانفرنس میں علمی مباحثہ سیجدید تحقیق کی راہیں متعین ہونگی، ڈائریکٹر ادارہ تحقیقات اسلامی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ دین مکمل ہے مگر بد قسمتی سے ہم مکمل نہیں،معاشرے میں جتنی بھی خرافات پیدا ہورہی ہیں اس کی بنیادی وجہ عدم برداشت ہے،ہمیں معاشرتی اقدار تبدیل کرنے کے لئے اپنے رویوں میں بھی تبدیلی لانا ہوگی، ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس برائے جدید فقہی مسائل میں علماء ، کے علاوہ معروف مذہبی سکالرز ، تعلیمی شخصیات ، اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ، بین الاقوامی کانفرنس برائے جدید فقہی مسائل 4 مئی کو اختتام پذیر ہوگی،۔

متعلقہ عنوان :