آرمی چیف سےایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

ایرانی وزیرخارجہ کی دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف،دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنےکیلئےسرحدی انتظام مئوثربنانےپراتفاق،پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے،برادرمسلم ممالک میں تناؤکےخاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 3 مئی 2017 18:48

آرمی چیف سےایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔03مئی2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات میں ایرانی وزیرخارجہ نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے سکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے مختلف شعبہ جات کی نشاندہی بھی کی۔ملاقات میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے سرحدی انتظام مئوثربنانے پراتفاق کرتے ہوئے کہاگیاکہ بارڈرکوآرڈینیشن بہتربناکردہشتگردوں کیلئے جگہ نہیں چھوڑی جائیگی۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔پاکستان ایران کے ساتھ دیرپاتعلقات رکھناچاہتاہے۔انہوں نے کہا کہ برادرمسلم ممالک میں تناؤکے خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔