ڈان لیکس پر تبصرہ نہیں کر سکتا ،ْ جب رپور ٹ آئیگی تو پڑھ کر اپنا نقطہ نظر بیان کرونگا ،ْ پرویز رشید

گر ریاست پاکستان کو خبر رکوانے والا وزیر اطلاعات چاہیے تو یونیورسٹیوں میں کورس شامل کر دیا جائے کہ خبر کو کیسے روکنا چاہیے ،ْگفتگو

بدھ 3 مئی 2017 17:03

ڈان لیکس پر تبصرہ نہیں کر سکتا ،ْ جب رپور ٹ آئیگی تو پڑھ کر اپنا نقطہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء) سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈان لیکس پر تبصرہ نہیں کر سکتا ،ْ جب رپور ٹ آئیگی تو پڑھ کر اپنا نقطہ نظر بیان کرونگا ،ْ اگر ریاست پاکستان کو خبر رکوانے والا وزیر اطلاعات چاہیے تو یونیورسٹیوں میں کورس شامل کر دیا جائے کہ خبر کو کیسے روکنا چاہیے ۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ڈان لیکس کے حوالے سے سوال پر کہاکہ میں نے وہی کیا جو جمہوری معاشرے میں کیا جاتا ہے ،ْآپ خبر کے حوالے سے صحافی کو اصل صورتحال سے آگاہ کر دیتے ہیں آپ اسے مجبور نہیں کر سکتے اپنا نقطہ نظر بیان کر سکتے ہیں اور میں نے بھی صحافی کو اپنا نقطہ نظر بیان کیا انہوںنے کہاکہ اگر ریاست پاکستان کو ایسا وزیر اطلاعات چاہیے جس کی وہ تمنا کرتے ہیں پھر یونیورسٹیوں میں کورس شامل کر دینا چاہیے کہ خبر کو کیسے روکنا چاہیے اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ ڈان لیکس سے متعلق آپ پر الزام لگا ہے کیا کہیں گے جس پر پرویز رشید نے کہاکہ میں نے اپنی ذمہ داریاں آئینی حدود کے اندر رہ کر پوری کیں ۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال پر پرویز رشید نے کہا کہ ڈان لیکس پر تبصرہ نہیں کر سکتا ،ْبھی رپورٹ سامنے نہیں آئی جب رپورٹ آئے گی تو دیکھیں گے میرا اوپر کیا الزام لگتا ہے ،ْ اس کے الفاظ کیا ہونگے پڑھنے کے بعد اپنا نقطہ نظر بیان کرونگا ۔