Live Updates

بنی گالہ میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 مئی 2017 16:22

بنی گالہ میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2017ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی چئیر مین عمرا ن خان کی ملاقات ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات کپتان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہوئی ۔ ملاقات میں پانامہ لیکس اور ڈان لیکس کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماو¿ں کے مابین مریم نواز کے پانامہ پیپرز سے متعلق بیان بھی زیر بحث آیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ پیپرز کو کچرے کا ڈھیر کہنے والے اسی کے ڈھیر کے تلے سیاسی موت مریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں پانامہ لیکس پر بننے والی جے آئی ٹی سے متعلق بھی بات ہوئی۔ عمران خان نے تحریک انصاف کے آئندہ جلسوں میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ عوامی مسلم لیگ پاکستان تحریک انصاف کے تمام جلسوں میں شرکت کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات