میں نے اپنی ذمہ داریاں آئینی حدود کے اندر رہ کر پوری کی ہیں۔ پرویز رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 مئی 2017 15:44

میں نے اپنی ذمہ داریاں آئینی حدود کے اندر رہ کر پوری کی ہیں۔ پرویز رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2017ء) : سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی ذمے داریاں آئینی حدود کے اندر رہ کر پوری کی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں صحافی نے پرویز رشید سے سوال کیا کہ ڈان لیکس سے متعلق آپ پر الزام عائد کیا گیا، آپ کیا کہیں گے؟ جس کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ اس کے 2 جواب ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میں نے وہی کیا جو جمہوری معاشرے میں کیا جاتا ہے۔ صحافی کو خبر پراصل صورتحال سے آگاہ کیا اور اپنا نقطہ نظر دیا۔ ایسا وزیراطلاعات چاہیے جس کا کام خبر رکوانا ہوتو اس کی تعلیم دی جائے۔یونیورسٹیوں میں پڑھایاجائے کہ خبر کو روکا کیسے جائے؟ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ ابھی آئی نہیں ہے جب رپورٹ آئے گی تواس پر تبصرہ کروں گا۔ فی الوقت میں ڈان لیکس رپورٹ پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :