اسکولوں اور کالجز نے زیر تربیت نرسز کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد، مراسلہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 مئی 2017 13:21

اسکولوں اور کالجز نے زیر تربیت نرسز کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2017ء) : ملک بھر میں زیر تربیت نرسز کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس پابندی کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اسکولوں اور کالجز میں زیر تربیت نرسز کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد ہو گی۔ نقاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق پاکستان نرسنگ کونسل کی اکیڈمک کمیٹی نے سفارش کی تھی۔

مراسلے میں کہا گیاکہ نرسز ٹیچنگ اسکول میں بھی خدمات سر انجام دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

پابندی کا فیصلہ حفاظتی اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ جس کے تحت دوران ڈیوٹی نرسز کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد ہو گی۔ مزید برآں ملک بھر میں نرسز کے یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ جس کے لیے پی این سی (پاکستان نرسنگ کونسل) نے چاروں صوبوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔چاروں صوبے نئے یونیوفارمز کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نرسز کے نقاب اوڑھنے پر پابندی کا فیصلہ غیر ملکی ڈونرز کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :