پیوٹن اور ٹرمپ کا جولائی میں جرمنی میں جی 20 کانفرنس کے ملاقات کے لئے اتفاق

بدھ 3 مئی 2017 12:48

پیوٹن اور ٹرمپ کا جولائی میں جرمنی میں جی 20 کانفرنس کے ملاقات کے لئے ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2017ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال جولائی میں جرمنی میں جی 20 کانفرنس کے ملاقات کے لئے اتفاق ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوکریملن سے جاری ایک بیان کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ٹیلی فون پر امریکی صدر ٹرمپ سے بات کی ہے جس کے دوران جرمنی میں ہونے والی صنعتی ممالک کی تنظیم جی 20 کانفرنس کے حوالے سے بات ہوئی اور دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس دوران آپس میں ایک ملاقات ہو جانی چاہیے۔جی ٹوئنٹی کانفرنس 7اور 8 جولائی کے دوران ہمبرگ،جرمنی میں منعقد ہو گی۔