یوایس ایڈپنجاب کی ڈائریکٹر Allison MacFarlane کا لاہور پریس کلب کا دورہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 مئی 2017 09:20

یوایس ایڈپنجاب کی ڈائریکٹر Allison MacFarlane کا لاہور پریس کلب کا دورہ
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03مئی۔2017ء) یوایس ایڈپنجاب کی ڈائریکٹر Ms Allison MacFarlaneنے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا-انہوں نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی‘خواتین کا صحافت میں کردار اور پاکستانی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے پریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجیدساجد‘خزانچی شیرازحسنات‘ممبران گورننگ باڈی قاسم رضا، نعمان وہاب ،سیکرٹری پی یو جے عامر سہیل اورگروپ ایڈیٹرپاکستان پوائنٹ نیٹ ورک ‘ کونسل ممبر لاہور پریس کلب میاں محمد ندیم سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر یوایس ایڈکی میڈیا افیئرزآفیسرعرشیہ بانو بھی ان کے ہمراہ تھیں -انہوں نے پریس کلب کی جانب سے ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پریس کلب ممبران اور ان کے خاندانوں کی فلاح وبہبود کے لیے مختلف پروگراموں کو جاری رکھے گا-انہوں نے پاکستان خصوصاً لاہور کے صحافیوں کی آزادی اظہار کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو سراہا - Ms Allison MacFarlaneنے پریس کلب کے مختلف حصے دیکھے اور لاہور کی تاریخی شملہ پہاڑی کے گرد بنے پریس کلب کے سبزہ زاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا - اس موقع پر سیکرٹری عبدالمجید ساجداور خزانچی شیراز حسنات نے انہیں پریس کلب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور لاہور کے صحافیوں کی آزادی اظہار اور اپنے حقوق کے لیے کی جانے والی تاریخی جدوجہد سے آگاہ کیا، انہوں نے پریس کلب کیلئے کونسل ممبر میاں ندیم کی کاوشوں کو بھی سراہا- Ms Allison MacFarlane نے یوایس ایڈ کی جانب سے لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے لیے سونئیربھی پیش کیا جبکہ انہیں کلب کی جانب سے پھول پیش کئے گئے۔




یوایس ایڈپنجاب کی ڈائریکٹر Allison MacFarlane کا لاہور پریس کلب کا دورہ

متعلقہ عنوان :