گاڑی کا فیول ٹینک فُل ہوا یا نہیں؟ ڈرائیور نے ٹینک دیکھنے کےلیے لائٹر جلا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 2 مئی 2017 23:44

گاڑی کا فیول ٹینک فُل ہوا یا نہیں؟ ڈرائیور نے  ٹینک دیکھنے کےلیے لائٹر ..


کہتے ہیں کہ جب مصیبت آنا ہوتی ہے تو عقل بھی ساتھ چھوڑ جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ  قازقستان کے صوبہ جامبیل کے شہر تاراز  کے پیٹرول پمپ پر ہوا۔پیٹرول پمپ پر ایک شخص نے یہ دیکھنے کے لیے کہ فیول ٹینک بھرا ہے یا نہیں،  لائٹر جلا لیا۔اس واقعے کی فوٹیج کے مطابق  پیٹرول پمپ پر ایک شخص  نے  گاڑی کی چھت  پر موجود کنستر  میں فیول  دیکھنے کے لیے لائٹر جلایا تو ہلکا سا دھماکہ ہو گیا اور نوزل سے آگ کے شعلے نکلنے لگے۔

اس شخص نے نوزل کو نیچے پھینکا تو آگ کے شعلے فرش پر پھیلنے لگئے۔

(جاری ہے)

پمپ پر موجود ایک دوسری گاڑی آگ دیکھ کر پیچھے ہٹ گئی۔اس کے بعد ایک شخص کو بھاگ کرا پنی گاڑی میں بیٹھتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں ہر طرف دھواں پھیلا ہوتا ہے، جو آگ بجھانے کے آگ کی وجہ سے  ہوتا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ گاڑی میں ڈیزل استعمال کیا جاتا تھا، اگر یہ پیٹرول ہوتا تو دھماکہ تباہ کن ہوتا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے میں کوئی زخمی بھی ہوا ہے یا نہیں لیکن اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔


گاڑی کا فیول ٹینک فُل ہوا یا نہیں؟ ڈرائیور نے  ٹینک دیکھنے کےلیے لائٹر ..

متعلقہ عنوان :