بلیوں کو اغوا کر کے گنجا کرنے والے شخص نے علاقے میں دہشت پھیلا دی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 2 مئی 2017 23:43

بلیوں کو اغوا کر کے گنجا کرنے والے شخص نے علاقے میں دہشت پھیلا دی

ورجینیا کے ایک علاقے میں ایک شخص نے بلیوں کو اغوا کرنے کے بعد انہیں گنجا کرنا شروع کر دیا ہے۔ ویئنزبورو پولیس ڈیپارٹمنٹ کی  کیپٹن کیلی واکر نے تصدیق کی ہے کہ ٹری سٹریٹ میں دو افراد نے اپنی بلیوں کے گم ہونے اور نیچے سے گنجا ہونے کے بعد ملنے کی شکایت کی ہے۔واکر کا کہنا ہے کہ بلیوں کو کسی استرے سے گنجا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاقے کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ اس کی بلی کو  اس سال دو بار اغوا کر کے گنجا کیا گیا ہے۔


واکر کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے تفتیش کی جا رہی ہے اغوا ہو کر گنجا ہونے والی بلیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اب تک سات پالتو بلیوں کو اغوا کر کے گنجا کیا جا چکا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے علاقے میں دوسرے افراد کو خبردار کرنے کےلیے اشتہار لگا دئیے ہیں۔ پولیس ابھی تک کسی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :