حیدرآباد میں پولیس کا گٹکا اور مین پوری بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،11افراد گرفتار

منگل 2 مئی 2017 22:00

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) حیدرآباد میں پولیس کا گٹکا اور مین پوری بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بڑی مقدار میں مین پوری اور گٹکا برآمد کر کی11افرادکو گرفتارکرلیا، اے ایس پی سرفراز ورک کی نگرانی میں پولیس نے تین تھانوں کی حدود میں مین پوری و گٹکا بنانے والے کارخانوں پر چھاپے مارے ، لطیف آباد بی سیکشن تھانہ کی حدود سے بڑی مقدار میںمین پوری گٹکا برآمد کرکے وہاں سے زوہیب نامی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، پنیاری تھانہ کی حدود میں چھاپہ مار کر مضرِ صحت گٹکے و مین پوری برآمد کرکے وہاں سے صابر نامی شخص کو گرفتار کرلیا اور پبن تھانہ کی حدود سے مضرِ صحت گٹکا اور مین پوری بہت بڑی تعداد میں برآمد کرکے وہاں سے خالد پڑھیار سمیت9افراد کو گرفتار کرلیا ہے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :