لاہور ائیرپورٹ کے چاروں اطراف سے سیل ہونے کے باوجود رن وے پر جانور نمودار

muhammad ali محمد علی منگل 2 مئی 2017 21:39

لاہور ائیرپورٹ کے چاروں اطراف سے سیل ہونے کے باوجود رن وے پر جانور نمودار
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی2017ء) لاہور ائیرپورٹ کے چاروں اطراف سے سیل ہونے کے باوجود رن وے پر جانور نمودار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پر منگل کی شب اچانک ایک جانور نمودار ہونے کے باعث بیرون ملک سے آنے والی پرواز کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

لینڈنگ سے چند لمحے قبل ہی پائلٹ نے رن وے پر جانور دیکھ کر کنٹرول ٹاور اطلاع دی اور جہاز کو لینڈ نہ کروایا۔ بعد ازاں رن وے کلئیر ہونے پر پائلٹ نے جہاز لینڈ کروا لیا۔ واضح رہے کہ لاہور ائیرپورٹ چاروں اطراف سے سیل ہے تاہم اس کے باوجود رن وے پر جانور کا نمودار ہو جانا ایک سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :