قصور، 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک

منگل 2 مئی 2017 21:10

قصور، 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم دوران ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2017ء) دس روز قبل تھانہ صدر قصور کے علاقہ بائی پاس کے قریب 10سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے سفاک ملزم کی دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاکت پر سیاسی و سماجی اور شہری حلقوںنے ڈی پی اوقصور سے اظہار تشکر کیا اور معاشرے کو ایسے درندہ صفت ملزمان سے پاک کرنے کیلئے پولیس کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ صدر قصور پولیس زیر حراست ملزم امانت عرف امانتی جس نے دس روز قبل بائی پاس کے قریب ایک دس سالہ معصوم بچی فوزیہ سرور کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا کے انکشاف پرمعصوم بچی فوزیہ سرور کی طلائی بالیوں کی برآمدگی اورا-ن دوساتھی ڈاکوئوں کی گرفتاری جن کے ساتھ ملکر ملزم اس وقوعہ سے پہلے وارداتیں کرتا تھا گائوں کھارہ لیکر جارہا تھے کھارہ روڈ پر زیر حراست ملزم امانت عرف امانتی کے دو ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑانے کی غرض سے فائرنگ کردی جو فائرنگ کی زد میں آکر زیر حراست ملزم شدید زخمی ہوگیا اور بعد میں ہسپتال لیجاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے دونوں ڈاکو پولیس مقابلہ کے دوران رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے تھانہ صدر قصور پولیس نے فرار ہونے والے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ دوسری جانب زیر حراست درندہ صفت ملزم کی ہلاکت پر ضلع قصور کے سیاسی و سماجی اور شہری حلقوں نے ڈی پی اوقصور سے اظہار تشکر کیا اور پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے ایک پیغام میں کہا کہ قصور پولیس جرائم کے خاتمہ ،کریمینل کا قلع قمع کرنے اورشہریوں کی جان ومال اور عزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے بھی گریز نہیں کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :