ترک صدر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو مستقل رکنیت دینے کی حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 2 مئی 2017 21:00

ترک صدر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو مستقل رکنیت دینے ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی2017ء) ترک صدر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو مستقل رکنیت دینے کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان ان دنوں بھارت کے دورے کے سلسلے میں نئی دہلی میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم کیساتھ ملاقات کے دوران ترک صدر نے اعلان کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو مستقل رکنیت دینے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :