سکردو ،اسسٹنٹ کمشنر اور فوڈ انسپکٹر کا بڑے ہوٹلوں پر چھاپہ ،ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانوں پر مختلف ہوٹلوں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانہ

منگل 2 مئی 2017 20:21

سکردو ،اسسٹنٹ کمشنر اور فوڈ انسپکٹر کا بڑے ہوٹلوں پر چھاپہ ،ناقص صفائی ..
سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2017ء) ڈی سی ندیم ناصر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ رخ اور فوڈ انسپکٹر کا بڑے ہوٹلوں پر چھاپہ ،ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانوں پر سیاچن،پاکیزہ ،گن سموک اور بگ برگر ہوٹل سیل جبکہ سٹی ہوٹل ،رئیل ٹیسٹ ،دیوان خاص پر مجموعی طور پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد سے قبل ہوٹلوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے تحت صفائی ،کھانوں کا معیار اور سٹاف کو طبی طور پر صحت مند رکھنے کیلئے اچانک چھاپوں کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر شاہ رخ اور فوڈ انسپکٹر حسین خان اخونزادہ نے شہر کے بڑے ہوٹلوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے تحت ناقص صفائی ،غیر معیاری کھانے اور میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر سیاچن ،پاکیزہ ،گن سموک اور بگ برگرہوٹل کو سیل کر دیا جبکہ سٹی ہوٹل ،رائیل ٹیسٹ اور دیوان خاص پر مجموعی طور پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :