پاناما کیس فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم قوم سے خطاب کرکے استعفی دینے والے تھے: نصرت جاوید

muhammad ali محمد علی منگل 2 مئی 2017 20:11

پاناما کیس فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم قوم سے خطاب کرکے استعفی دینے والے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی2017ء) نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ پاناما کیس فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم قوم سے خطاب کرکے استعفی دینے والے تھے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی صرت جاوید کی جانب سے بڑا دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ پاناما کیس فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم نے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ جس روز فیصلہ آیا تھا وزیراعظم اسی شب قومی سے خطاب کرکے استعفی دینے کا اعلان کرنے والے تھے۔ تاہم پھر انہوں نے اپنا ارادہ بدل دیا تھا۔ نصرت جاوید نے ایک اور دعوی کیا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔