وزارت کمیٹی کے اراکین کے لائن آف کنٹرول، سیاچن اور جنوبی وزیرستان کے دورے کا اہتمام کرے ،ْ قائمہ کمیٹی برائے دفاع

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اورپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے نمائندوں کوآئندہ اجلاس میںمدعو کرنے اور بل پر موقف لینے کی ہدایت

منگل 2 مئی 2017 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے وزارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمیٹی کے اراکین کے لائن آف کنٹرول، سیاچن اور جنوبی وزیرستان کے دورے کا اہتمام کرے تاکہ سرحدوں کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ لی جا سکے اور وہاں تعینات فوجی جوانوں کا حوصلہ بڑھایا جا سکے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرمین شیخ روحیل اصغر کی صدارت میں پپس ہال میں منعقد ہواجس میں کمیٹی کے اراکین اصفن بنڈھارا، سردار شفقت حیات بلوچ، سعید احمد خان منہیس، نواب علی وسان، سید مصطفی محمود،ملک محمد عامر ڈوگر،سنجے پروانی، کشور زہرہ اور محمود خان اچکزئی نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نیشنل یونیورسٹی ترمیمی بل 2016پر غور کیا اور محرک ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسے 11مئی کو ہونے والے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اورپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے نمائندوں کوآئندہ اجلاس میںمدعو کرنے اور اس بل پر ان کا موقف لینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :