دبئی پلٹ2 مسافر گرفتار،ایک سودس قیمتی موبائل ،2لیپ ٹاپ برآمد

منگل 2 مئی 2017 20:10

دبئی پلٹ2 مسافر گرفتار،ایک سودس قیمتی موبائل ،2لیپ ٹاپ برآمد
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) کسٹم حکام ملتان نے دبئی سے آنیوالے دومسافروں سے منگل کی علی الصبح ایک سودس قیمتی موبائل اور2جدیدترین لیپ ٹاپ برآمدکرکے انہیں حراست میں لے لیا،ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان کے مطابق فلائی دبئی 339سے آنیوالے دومسافریاسرعلی اورسید محمد اقبال جو کراچی کے رہائشی ہیں سے دولیپ ٹاپ اورایک سودس قیمتی موبائل برآمدکرلئے ،کسٹم حکام کے مطابق دونوں ملزمان نے بہت سے موبائل اپنے جسم سے ٹیپ کی مددسے چپکارکھے تھے ،چھاپہ مارٹیم کے مطابق ابتدائی اندازے میں لیپ ٹاپ اورموبائلز کاتخمینہ تقریباًً50لاکھ روپے سے زائد ہے ۔

متعلقہ عنوان :