پیپلز پارٹی نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف چار مئی کو مینار پاکستان کی بجائے ناصر باغ میں احتجاجی کیمپ لگائے گی

نوید چوہدری اسلم گل ،افتخار شاہد کی ڈی آئی جی آپریشنز سے ملاقات ،جگہ تبدیلی کے حوالے سے کامیاب مذاکرات ہوئے

منگل 2 مئی 2017 18:10

پیپلز پارٹی نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف چار مئی کو مینار پاکستان کی بجائے ناصر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف چار مئی کو احتجاج کی جگہ تبدیل کر دی ، مینار پاکستان کی بجائے ناصر باغ میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید چوہدری اسلم گل اورافتخار شاہد نے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جہاں مینار پاکستان کی بجائے ناصر باغ میں احتجاجی کیمپ لگانے کے حوالے سے کامیاب مذاکرات ہوئے ۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔پیپلز پارٹی نے اس سے قبل مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کیا تھاتاہم انتظامیہ کی طرف سے اس کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔