Live Updates

نوازشریف پر10ارب کاالزام،سندھ اسمبلی میں عمران خان کیخلاف مذمتی قراردادجمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 2 مئی 2017 17:56

نوازشریف پر10ارب کاالزام،سندھ اسمبلی میں عمران خان کیخلاف مذمتی قراردادجمع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔02مئی2017ء) : مسلم لیگ نے سندھ اسمبلی میں عمران خان کے خلاف مذمتی قراردادجمع کروادی،مذمتی قراردادن لیگی ایم پی اے سورٹھ تھیبونے سندھ اسمبلی میں پیش کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق قراردادمیں کہاگیاہے کہ عمرا ن خان جھوٹے الزامات سے قوم کوگمراہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان غیرسیاسی لیڈرہیں ان کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔نوازشریف پر10ارب کی بات جھوٹ اور الزام ہے۔سورٹھ تھیبوکی قراردادکی پیپلزپارٹی نے مخالفت جبکہ ایم کیوایم نے حمایت کردی ہے۔اس موقعہ پرایوان مچھلی منڈی کامنظرپیش کرنے لگا۔ایوان میں شدیدشورشراباہوا۔ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات