منڈی بہائوالدین ،مردم شماری کی ٹیم پر خاتون کا اینٹوں سے حملہ

خاتون کے پتھرائو کے باعث پاک فوج کا اہلکار اور دیگر عملہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا

منگل 2 مئی 2017 17:12

منڈی بہائوالدین ،مردم شماری کی ٹیم پر خاتون کا اینٹوں سے حملہ
منڈی بہائوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2017ء) مردم شماری کے لیے گھر پر دستک دینے والے عملے سے گھر میں موجود خاتون نے بدتمیزی شروع کردی ، ریکارڈ پر گوبر پھینک دیا اور عملہ کے نہ جانے پر پتھرائو شروع کردیا،پاک فوج کے اہلکار سمیت مردم شماری کے عملے کو پیچھے ہٹنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پھالیہ کے نواحی موضع سوہاوہ ڈائچاں میں مردم شماری پر متعین شمار کنندہ محمد اکرم نے ہمراہ آرمی پرسن ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو ایک خاتون باہر نکلی۔

(جاری ہے)

عملہ نے اپنا مردم شماری کے عملہ کی حیثیت سے تعارف کروایا تو وہ سیخ پاہوگئی اور گالیاں دینا شروع کردیں۔ خاتون نے مردم شماری کاریکارڈ ضائع کرنے کیلئے ریکارڈ پر گوبر پھینک دی اور عملہ کو بھگانے کیلئے اینٹوں سے حملہ کردیا۔پتھروں کا نشانہ بننے سے خود کو بچانے کے لیے عملہ گھر سے دو رچلا گیا اور اس واقعہ کی اطلاع پھالیہ میں قائم کنٹرول روم کو دی جنہوں نے ساری صورتحال 15پر کال کرکیرپورٹ کردی۔آخری اطلاعات تک خاتون کیخلاف تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی خاتون سے متعلق مزید کچھ تفصیلات سامنے آسکیں تاہم خاتون کی ذہنی صحت پر بھی سوال اٹھایا جارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :