بنگلادیش طوفان اور سیلاب کے باعث 7افراد ہلاک متعدد زخمی،سینکڑ و ں بے گھر

منگل 2 مئی 2017 16:57

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2017ء) بنگلادیش میں طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں کم ازکم 7افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دارلحکومت ڈھاکہ کے ضلع راچشاہی میں 4افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے جبکہ میڈیکل کالج کے تین طالبعلم درخت تلے آکر دب جانے کی وجہ سے زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان اور سیلاب مختلف علاقون میں متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے سینکڑوں رہائشی گھروں کو بھی نقصان پہنچنے کے باعث بڑے تعداد میںلوگ بے گھر ہوگئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :