امر یکی صدر ٹرمپ کا یو ٹر ن ، شمالی کورین رہنما سے ملاقات پر آمادہ ہو گئے

کورین رہنما کو ملاقات کے لیے امریکہ کے خلا ف جا ر حا نہ رویہ تر ک کر نا ہو گا ، وائٹ ہاؤس

منگل 2 مئی 2017 16:50

امر یکی  صدر ٹرمپ کا یو ٹر ن ، شمالی کورین رہنما سے ملاقات پر آمادہ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو دھمکیاں دینے والے شمالی کورین رہنما سے ملاقات پر آمادہ ہوگئے امر یکی ذرا ئع ابلا غ کے مطا بق عالمی سطح پر ایک حیرت انگیز پیش رفت ہوئی ہے جس میںامریکی صدر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات ناممکن نہیں ہے۔اس کے علاوہ انہو ں نے کہا کہ کم جونگ ان سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی اور حالات مناسب ہوئے تو کم جونگ ان سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل شمالی کوریا کو بہت سے معاملات واضح کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان شان سائسر کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ شمالی کوریا اپنا جاریحانہ رویہ ختم کرے۔ اس سے پہلے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اٴْن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ہوشیار رہنما قرار دیا تھا۔ دوسری جانب شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی حالات کے باعث شمالی کوریا کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا اور ’’مخالفین پر زیادہ سے زیادہ دباو‘‘ برقرار رکھنے کیلیے وہ اپنی ایٹمی طاقت میں بھی اضافہ جاری رکھے گا۔اس پالیسی کے تحت مزید میزائل تجربات کے علاوہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجرباتی دھماکے بھی کیے جائیں گے۔