طارق فاطمی کووفاق میں ذمہ داریاں دئے جانے کا امکان ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 مئی 2017 16:18

طارق فاطمی کووفاق میں ذمہ داریاں دئے جانے کا امکان ۔ ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مئی 2017ء) : سابق معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کو وفاق میں ذمہ داریاں دئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں اعتماد میں لیا تھا۔ طارق فاطمی کو وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی میں ذمہ داریاں دئے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ طارق فاطمی کو ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ جس کے بعد آج شام دفتر خارجہ میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔