کاشتکار کپاس کی فی ایکڑ بہتر پیداوار کیلئے فصل کی کاشت جلد مکمل کرلیں،محکمہ زراعت پنجاب

منگل 2 مئی 2017 16:32

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ کپاس کی فی ایکڑ بہترپیداوار کے حصول کیلئے فصل کی کاشت جلد از جلد مکمل کرلیں ، ترجمان نے بتایا کہ جن کاشتکاروں نے کپاس کی کاشت مکمل کر لی ہے وہ وقفے سے آبپاشی کریں اور متناسب کھادوں کا استعمال کریں، رس چوسنے والے کیڑوں کے انسداد کیلئے پیسٹ سکائوٹنگ کریں تاکہ ان کو ختم کرکے کپاس کو ان رس چوسنے والے کیڑوں سے بچایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ کپاس دنیا کی اہم ترین ریشہ دار فصل ہے، اس سے لباس اور کپڑے کی دوسری مصنوعات تیار کی جاتی ہیں، اس کے بنولے کا تیل بناسپتی گھی کی تیاری کیلئے بطور خام مال استعمال ہوتا ہے، دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے، پنجاب کو اس لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ مجموعی پیداوار کا تقریباًً80فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :