پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کے لیے سپریم کورٹ میں سیکشن قائم ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 مئی 2017 13:12

پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کے لیے سپریم کورٹ میں سیکشن قائم ۔ ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مئی 2017ء) : پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کے لیے سپریم کورٹ میں سیکشن قائم کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کے معاملے پر بننے والی جے آئی ٹی کے لیے اسپیشل سیکشن قائم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں جے آئی ٹی اور پانامہ کیس کی سماعت کرنے وال رکنی بنچ کے مابین رابطے کے لیے ایڈشنل رجسٹرار محمد علی کو کورآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مستقبل میں جے آئی ٹی اور بنچ کے مابین رابطہ کوآرڈینیٹر کے ذریعے ہو گا۔ جے آئی ٹی ہر پندرہ روز کے بعد اپنی رپورٹ کوآرڈینیٹر کو جمع کروائے گی۔ مزید برآں بنچ کے احکامات بھی کوآرڈینیٹر کے ذریعے ہی جے آئی ٹی کو موصول ہوں گے۔  خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے معاملے پر مزید تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جس کے لیے متعلقہ اداروں نے نام رجسٹرار آفس بھجوا دئے ہیں ۔ پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کی تشکیل کا امکان آج ظاہر کیا جا رہا ہے۔