دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص 146 سال کی عمر میں وفات پا گیا
امین اکبر پیر 1 مئی 2017 23:57
انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے سودیمیجو 146 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اُن کی عمر 146 سال تھی۔ شناختی کارڈ کے مطابق وہ 1870 کے سال میں پیدا ہوئے تھے تاہم انہیں باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے عمر رسیدہ ترین شخص قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈونیشیا میں ریکارڈ رکھنے کا آغاز 1900 میں شروع ہوا تھا۔سودیمیجو کو اپنی عمر کی وجہ سے بہت شہرت حاصل ہوئی۔
مقامی افراد کو یقین ہے کہ وہ اپنے عمر کے بارے میں بالکل سچ کہتے تھے۔ مقامی افراد انہیں مبا گھوٹو یعنی دادا گھوٹو کےنام سے جانتے تھے۔(جاری ہے)
انہیں 12 اپریل کو خراب صحت کی بنا پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا، چھ دن بعد انہوں نے گھر واپس جانے کی ضد کی۔ گھر آنے کے بعد وہ چمچ سے دلیہ کھاتے اور تھوڑا سا پانی پیتے۔کچھ دن بعد ان کی موت کا وقت قریب آگیا تو ان سے کچھ کھایا پیا بھی نہیں گیا۔
اُن کے سارے بچوں، 10 بہن بھائیوں اور چار بیویوں نے اُن کے سامنے ہی وفات پائی۔وہ زندگی کے آخری دنوں تک تمباکو نوشی کرتے رہے۔ اُن کے مطابق اُن کی زندگی کا راز صبر اور پیار کرنے والے لوگوں کا ساتھ تھا۔تصدیق شدہ کاغذات کے ساتھ دنیا کی عمررسیدہ ترین خاتون کا اعزاز فرانس کی جینی کالمیٹ کے نام ہے، جو 1997 میں 122 سال کی عمر میں فوت ہوئیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.