آئندہ 100دن پاکستان کی سیاست میں اہم ہیں ،شیخ رشید کا نیا دعویٰ

وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ سے آزاد ہوتے ہیں تو ہونے دیں ، وہ اب الیکشن کی تیاری میںہیں ، اسحاق ڈار کی پوزیشن ایک دو روز میں واضح ہو جائے گی ، وہ فوج اور حکومت کے درمیان رابطے کرا رہے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 1 مئی 2017 22:40

آئندہ 100دن پاکستان کی سیاست میں اہم ہیں ،شیخ رشید کا نیا دعویٰ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ایک نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 100دن پاکستان کی سیاست میں اہم ہیں ، حکومت کے فوج کے ساتھ حالات کشیدہ ہو رہے ہیں ، عام فوجی کی نظر میں حکومت کا امیج خراب ہورہا ہے ، فوج کا مسئلہ ڈان لیکس تھا ، حکومت الجھائو پیدا کر رہی ہے ، وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ سے آزاد ہوتے ہیں تو ہونے دیں ، وہ اب الیکشن کی تیاری میںہیں ، پاک فوج کے نوجوان آفیسرز کی نظر میں نوازشریف کا امیج خراب ہوچکا ہے ، اسحاق ڈار کی پوزیشن ایک دو روز میں واضح ہو جائے گی ، اسحاق ڈار فوج اور حکومت کے درمیان رابطے کر ارہے ہیں ۔

پیر کو نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہ اکہ فوج کا مسئلہ ڈان لیکس تھا حکومت الجھائو پیدا کر رہی ہے ، آئندہ 100دن پاکستان کی سیاست میں اہم ہیں ، حکومت کے فوج کے ساتھ حالات کشیدہ ہو رہے ہیں ، عام فوجی کی نظر میں حکومت کا امیج خراب ہورہا ہے ،نوازشریف سپریم کورٹ سے آزاد ہوتے ہیں تو ہونے دیں ، نوازشریف اب الیکشن کی تیاری میںہیں ، پاک فوج کے نوجوان آفیسرز کی نظر میں نوازشریف کا امیج خراب ہوچکا ہے ، اسحاق ڈار کی پوزیشن ایک دو روز میں واضح ہو جائے گی وہ فوج اور حکومت کے درمیان رابطے کر رہے ہیں ، فوج کے پاس ڈان لیکس کا سارا ریکارڈ موجود ہے ،نوازشریف ڈان لیکس پر ڈبل گیم کر رہے ہیں ، پراناساتھی ہونے کی وجہ سے مشورہ دیتا ہوں کہ وزیراعظم ضد نہ کریں اور استعفیٰ دے دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم اسحاق ڈار نے اپنی مرضی سے نوازشریف کے خلاف بیان دیا تھا ، وزیراعظم کلبھوشن یادیو کا نام کیوں نہیں لیتے ، مردم شماری کے بعد الیکشن شماری ہوگی ، تمام سیاستدان مارشل لاء کی پیداوارہیں ۔