شراب کے نشے میں دھت ہونے پر اپنے شوہروں کی خوب پٹائی کرو، بھارتی وزیر کی جانب سے سینکڑوں دلہنوں کو بلے کا تحفہ

muhammad ali محمد علی پیر 1 مئی 2017 22:25

شراب کے نشے میں دھت ہونے پر اپنے شوہروں کی خوب پٹائی کرو، بھارتی وزیر ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2017ء) بھارتی وزیر کی جانب سے سینکڑوں دلہنوں کو بلے کا خصوصی تحفہ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی وزیر کی جانب سے سینکڑوں دلہنوں کا غیر روایتی اور دلچسپ خصوصی تحفہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گوپال بھرگاوا نے 700 کے قریب دلہنوں کو بلے کا تحفہ دیتے ہوئے انہیں تلقین کی ہے کہ اگر ان کے شوہر شراب کے نشے میں دھت ہوتے ہیں تو پہلے انہیں آرام سے سمجھانے کی کوشش کی جائے۔ لیکن اگر وہ پھر بھی ان پر تشدد کرنے کی کوشش کریں تو ان کی بلے سے خوب پٹائی کی جائے۔ بھارتی وزیر نہ پولیس کو بھی حکم دیا ہے کہ ان خواتین کیخلاف کوئی کاروائی نہ کی جائے۔ جبکہ بھارتی وزیر نے مزید 10 ہزار بلے بنوانے کا آرڈر بھی دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :