پنجاب میں اگلی بار بھی ن لیگ کامیاب ہوگی: پرویز مشرف

muhammad ali محمد علی پیر 1 مئی 2017 22:15

پنجاب میں اگلی بار بھی ن لیگ کامیاب ہوگی: پرویز مشرف
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2017ء) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اگلی بار بھی ن لیگ کامیاب ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب میں ن لیگ ہی کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں انہیں مسلم لیگ ن پنجاب کی حد تک ناکام ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔