کراچی:متحدہ اور پیپلزپارٹی کی ناقص حکمرانی نے مہاجروں اور سندھ میں سندھیوں کو اقلیت بنادیا ہے، عالم علی

کا ثبوت سندھ میں تقریباً 70لاکھ پٹھان اور تقریباً80لاکھ پنجابیوں کا ہونا ہے،کراچی ویلفیئر کمیٹی کے آرگنائزر کی مہاجر نوجوانوں کے وفد سے گفتگو

پیر 1 مئی 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء) متحدہ اور پیپلزپارٹی کی ناقص حکمرانی نے کراچی میں مہاجروں اور سندھ میں سندھیوں کو اقلیت بنادیا ہے،جس کا ثبوت سندھ میں تقریباً 70لاکھ پٹھان اور تقریباً80لاکھ پنجابیوں کا ہونا ہے۔ یہ بات کراچی ویلفیئر کمیٹی کے آرگنائزر عالم علی نے مہاجر نوجوانوں کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مردم شماری منصفانہ ہوئی تو سندھ میں اردو بولنے والوں کی اکثریت ہوجائے گی اور مہاجر، پنجابیوں اور پٹھانوں کے ساتھ مل کر سندھ حکومت بنائیں گے۔

عالم علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے قیام سے اب تک مہاجروں کے ساتھ ظلم کیا1971-72، میں دہی اور شہری کی بنیاد پر سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کیا، شہری نوجوانوں پر ملازمتوں اور اعلیٰ تعلیم کے دروازے بندکردیئے گئے اور قانون کے مطابق60اور40فیصد پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کسر تو مہاجروں کے ووٹوں سے 30سال حکومتیں کرنے والے مہاجر ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور انکے قائد نے بھی نہیں چھوڑی، متحدہ کے کنگال اور بے روزگار ٹولے نے نہ صرف30سال اقتدار کے مزے لوٹے بلکہ آج یہ لوگ کروڑوں ، اربوں پتی ہیں۔

عالم علی نے کہا کہ پکا قلعہ، علی گڑھ، قصبہ کالونی جیسے درجنوں واقعات میں ہزاروں مہاجروں کو قتل کردیا گیا، مگر متحدہ نے عملی طور پر مہاجروں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی، بہاریوں کی وطن واپسی ، کوٹہ سسٹم کے خاتمے اور در پیش مسائل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی۔ دوسری جانب متحدہ مافیا بن چکی تھی ہزاروں نوجوانوں کو بھتہ خوری ، لوٹ مار، قتل وغارت گری، جلائو گھیرائو، سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹانا، چندہ، زکٰوة، فطرہ، خیرات، قربانی کی کھالیں زبردستی لینا متحدہ پالیسی جبکہ مہاجرمقتول کے باعث شہداء قبرستان بنائے گئے جہاں قاتل اور مقتول دنف ہیں، عالم علی نے کہا کہ الطاف حسین کے بعد آفاق احمد میں مہاجر قیادت کی مکمل صلاحیت موجود ہے، اگرفاروق ستار اور مصطفی کمال آفاق احمد کی قیادت کو تسلیم کرلیں تو 2018کا الیکشن مہاجر سیاست کو مضبوط کردیگا ورنہ یہ بات یاد رکھی جائے جی بھائی، جی بھائی کرنے والوں کو مہاجر تسلیم نہیں کرینگے جس سے مہاجر 2018کے الیکشن میں سیاست کو نقصان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :