Live Updates

عمران خان کا کراچی میں عام شہریوں کی طرح گاڑی میں سفر

تحریک انصاف کے سربراہ کو اپنے درمیان پا کر عوام خوشگوار حیرت میں مبتلا

muhammad ali محمد علی پیر 1 مئی 2017 21:35

عمران خان کا کراچی میں عام شہریوں کی طرح گاڑی میں سفر
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2017ء) کراچی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو عام شہریوں کی طرح سفر کرتا دیکھ کر عوام خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ان دنوں کراچی میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز عمران خان اچانک عام شہریوں کے طرح کراچی کی ایک شاہراہ پر سفر کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ عوام نے جیسے ہی عمران خان کو اپنے درمیان بنا پروٹوکول کے پایا تو ان کی حیرت کی انتہاء نہ رہی۔ عمران خان کو اپنے درمیان اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتا دیکھ کر عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :