پی آئی اے کی پریمئیر سروس اربوں روپے ڈبونے کے بعد بند کر دی گئی، لیز پر لیے گئے طیارے سری لنکا کو واپس کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی پیر 1 مئی 2017 20:41

پی آئی اے کی پریمئیر سروس اربوں روپے ڈبونے کے بعد بند کر دی گئی، لیز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2017ء) پی آئی اے کی پریمئیر سروس اربوں روپے ڈبونے کے بعد بند کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گزشتہ برس پی آئی اے کے ایک نئے دور میں داخل ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ پی آئی اے کی پریمئیر سروس کے آغاز سے قومی ائیرلائن دوبارہ سے اپنے پاوں پر کھڑی ہو جائے گی۔ تاہم اب اربوں روپے ڈبونے کے بعد پی ئی اے پریمئیر سروس مستقل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ جبکہ پریمئیر سروس کیلئے لیز پر لیے گئے طیارے سری لنکا کو واپس کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :