وفاقی وزیرداخلہ نے حساس اداروں کو ذمہ داریوں کا احساس دلانے کا جرات مندانہ بیان دے کر سیاسی حلقوں کو حیران کردیا

مختلف حلقوں میںچوہدری نثارکی جراتمندی کی تعریف ،پنڈال بھی وزیرداخلہ کے حق میں پرجوش نعروں سے گونج اٹھا وزیرداخلہ کے مزدوروں سے دور رکھنے کی کوششوں پر بھی متعلقہ اداروں کو اہم مشورے

پیر 1 مئی 2017 20:40

وفاقی وزیرداخلہ نے حساس اداروں کو ذمہ داریوں کا احساس دلانے کا جرات ..
اسلام آباد /واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے حساس اداروں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کا جرات مندانہ بیان دے کر سیاسی حلقوں کو حیران کردیا ، مختلف حلقوں میں وزیرداخلہ کی اس جرات مندی کی تعریف کی جارہی ہے جبکہ پنڈال بھی وزیرداخلہ کے حق میں پرجوش نعروں سے گونج اٹھا ۔

وزیرداخلہ نے مزدوروں سے دور رکھنے کی کوششوں پر بھی متعلقہ اداروں کو اہم مشورے دے دیے اور واضح کیا کہ کچھ بھی ہوجائے وہ محنت کشوں سے ضرور ملیں گے۔ یاد رہے کہ پیر کو حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو چوکس کی تھا کہ پی او ایف میں یوم مئی کے حوالے سے تقریب نہ کی جائے دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے ، اس خطرے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے چوہدری نثار نہ صرف اجتماع گاہ میں پہنچ گئے بلکہ طویل وقت تک اس تقریب میں موجود رہ کر غیر محسوس انداز میں محنت کشوں کو تحفظ کا احساس دلا گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایجنسیوں پر بھی واضح کیا کہ وزیرداخلہ کو محنت کشوں سے دور نہیں رکھا جا سکتا وہ ان کے دکھ ،مسائل ،مشکلات میں شریک ہو کر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا اعادہ کرتے ہیں ،اگر محنت کش محفوظ نہیں ہیں تو وزیرداخلہ بھی محفوظ نہیں ہے ۔ رپورٹس کی تیاری کے حوالے سے احتیاط سے کام لیا جائے اور ملک میں بے جا خوف وہراس نہ پیدا کیا جائے ۔و زیرداخلہ کے اس جرات مندانہ بیان کو سیاسی حلقوں میں زبردست پذیرائی ملی ہے جبکہ واہ کینٹ کے عمائدین نے بھی چوہدری نثار علی خان کو گلے لگا لیا ان کے حق میں پرجوش نعرے لگتے رہے اور ان سے ملنے کیلئے محنت کشوں کا جم غفیر امڈ آیا تھا ۔ 

متعلقہ عنوان :