شوہر کی بیماری پر لاہور کی خاتون سمیرا نے تندور سنبھال کر ہمت کی ایک نئی مثال قائم کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 1 مئی 2017 19:52

شوہر کی بیماری پر لاہور کی خاتون سمیرا نے تندور سنبھال کر ہمت کی ایک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2017ء) شوہر کی بیماری پر لاہور کی خاتون سمیرا نے تندور سنبھال کر ہمت کی ایک نئی مثال قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون سمیرا پاکستان بھر کی خواتین کیلئے ایک مثال بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سمیرا نے اپنے شوہر کے بیمار ہونے پر ہمت نہیں ہاری اور روزگار کیلئے گھر سے باہر قدم رکھا۔ سمیرا نے اپنے شوہر اور بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے تندور سنبھال لیا اور وقت گزرنے کیساتھ ساتھ سب کیلئے ایک متاثر کن کردار بن گئیں۔ سمیرا کو تندور سنبھالے 4 برس کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ اپنے کام سے مطمئن اور خوش دکھائی دیتی ہیں۔ جبکہ لوگوں کی نظر میں بھی سمیرا کی قدر اور مقام بڑھا ہے۔

متعلقہ عنوان :