دہشتگردی کاتھریٹ دیکرواہ کینٹ آنےسےروکنے کی کوشش کی گئی،چوہدری نثار

سکیورٹی ادارےحساس علاقےکی حفاظت نہیں کرسکتےتوکاکردگی پرسوال اٹھتے ہیں،پی اوایف کامزدوپاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ لڑتاہے،مشرف دورکےمزدورمخالف کالےقانون کےالاؤنسزواپس دلوائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 مئی 2017 19:10

دہشتگردی کاتھریٹ دیکرواہ کینٹ آنےسےروکنے کی کوشش کی گئی،چوہدری نثار
واہ کینٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم مئی2017ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ معلوم نہیں کہ مجھے واہ کینٹ آنے کیوں روکنے کی کوشش کی گئی،ہماری حکومت میں کوئی مزدورکش فیصلہ مسلط نہیں ہوگا،مشرف دورمزدوروں کیلئے کالاقانون منظورکیاگیا،مشرف دورکے الاؤنسزواپس دلوائیں گے، کان کھول کرسن لیں،واہ کینٹ کی شان وشوکت مزدوروں کی مرہون منت ہے۔

انہوں نے پی اوایف واہ کینٹ میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھائیوں کی غلط فہمی ہے کہ میں اس حلقے سے منتخب ہواہوں ،میں اس حلقے سے منتخب نہیں ہوا،میں آپ کانمائندہ نہیں پھربھی آپ کااورہمارارشتہ ہے۔مجھے آپ سے کوئی شکوہ نہیں ۔مجھے گلہ ہوتاتو15ارب روپے کے ترقیاتی کام نہ ہورہے ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی اوایف کے مزدوروں کے ساتھ ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ نہ تونثارکے دل میں کھوٹ ہے ،نہ نثارمنافق اور نہ پی اوایف کامزدورمنافق ہے۔نثاربھی سیدھی بات کرتاہے مزدوربھی سیدھی بات کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ آج دہشتگردی کے خطرے سے آگاہ کیاگیا،کہاگیاکہ رات دودہشتگردپکڑے گئے،خودجیکٹس بھی پکڑی گئی ہیں۔میں نے کہا اگرواہ کینٹ کامزدوراس فیکٹری میں محفوظ نہیں اور تحفظ اللہ کے ہاتھ ہے توہم تین وزیروں کاتحفظ بھی اللہ کے ہاتھ ہے۔

سکیورٹی ادارے حساس علاقے کی حفاظت نہیں کرسکتے توکاکردگی پرسوال اٹھتے ہیں۔چوہدری نثارنے کہا کہ میں یہاں مزدوروں سے اظہاریکجہتی کرنے آیاہوں۔ ہرکوئی کان کھول کرسن لے۔آن بان اور شان وشوکت مزدوروں کی مرہون منت ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ کسی کوابہام نہیں ہوناچاہیے میں حکومت میں ہوں یااپوزیشن میں ہوں میری آوازہمیشہ واکینٹ فیکٹری کے مزدوروں کے ساتھ گونجے گی۔

جونیجوکی حکومت تھی ،مجھے کہاگیاتومیں استعفیٰ دے کرمزدوروں کے ساتھ بیٹھ گیا۔آج نادان کیسے سمجھتے ہیں کہ ہمیں تھریٹ دے کرکوئی روک لے گا؟انہوں نے کہا کہ ان مزدوروں کوسانس لینے دوان کوجینے دو۔میں پردے نہیں کھولناچاہتا۔پی اوایف کامزدورمجاہدپاکستان ہے۔یہ مزدورپاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑتاہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2000ء میں کالاقانون لاگوکیاگیا۔ میں نے 2005ء میں مشرف دورکے مزدورمخالف کالے قانون کے خلاف جہادکیا۔ہماری اکثریت نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :