میاں چنوں کے نواحی علاقوں میں ایک دن میں خودکشی کے 3 واقعات،ایک خاتون جاں بحق،دو کی حالت نازک

پیر 1 مئی 2017 19:00

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) میاں چنوں کے نواحی علاقوں میں ایک دن میں خودکشی کے تین واقعات،ایک خاتون جاں بحق،دو کی حالت نازک ،نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں تین مختلف دیہاتوں میں تین خواتین نے گھریلو جھگڑا پرزہریلی دوائی کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس پر تینوں خواتین کو میاں چنوں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر گائوں112پندرہ ایل کی رہائشی خاتون نشتر ہسپتال میں جاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ گا?ں49پندرہ ایل اور18چودہ ایل کی رہائشی دونوں کی خواتین کی حالت نازک ہے جو اس وقت نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :