سانگھڑ:عوامی ورکرز پارٹی، سندہ ترقی پسند پارٹی ، ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ریلیاں

پیر 1 مئی 2017 18:30

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء)سانگھڑ میں عوامی ورکرز پارٹی، سندہ ترقی پسند پارٹی ، ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں ، مزدوروں کی تنخواہ 25 ہزارکرنے ، کام کے اوقات 8 گھنٹے ، بے زمین کسانوں کو زمین کی تقسیم ، مفت علاج معالجہ ، مفت تعلیم کا مطالبہ ، ریلی میں فوڈ گودام کے مزدوروں نے گندم کی بوری اٴْٹھا کر شرکت کی تفصیلات کے مطابق عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے یکم مئی مزدورں کے عالمی دن پر دلبر چوک سے ریلی نکالی گئی جوکہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب سانگھڑ پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی میں مزدورں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی کے صوبائی رہنما حسن عسکری ،ضلع صدر خلیل بلوچ ،بخش منگریو ، میر حسن مری ، عظیم رونجھو ، قاسم عادل ، قیوم لانڈرودیگر نے کہا کہ سانگھڑ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ، ملک کے گیس پیداوار میں بڑا حصہ سانگھڑ کا ہے جبکہ تیل میں بھی سانگھڑ ضلع اہم حیثیت رکھتا ہے ، مگر سانگھڑ میں روڈ ، صحت ، تعلیم ، روزگار کے مواقع نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ کسان دن رات محنت کرکے فصل اٴْگاتا ہے مگر اٴْس کو دو قووقت کا کھانا نصیب نہیں ،جاگیرداری اور سرمائیداری نظام نے مزدروں کے مسائل میں اضافہ کیا ہے مزدوروں ، کسانوں کا ستحصال کیا جارہا ہے ، مزدور محنت کے باوجود صحت ، تعلیم جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، مزدور کی دہاڑی کم اور کام کے اوقات ذیادہ ہیں ، سندہ ترقی پسند پارٹی کی ریلی ضلع صدر جبار جونیجو کی قیادت میں نکالی گئی جس میں فوڈ گودام کے مزدوروں نے شرکت کی اور گندم کی بوری اُتھا کر احتجاج کیا ،نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اور ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی ریلی بھرام شاہ، ساجدہ شاہ، نوید خیال کی قیادت میں نکالی گئی ، ریلیوں سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین مزدور آج بھی اپنے حقوق سے محروم ہیں ان کو مزدور ہی تسلیم نہیں کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں کم اجرت دی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ خواتین مزدور وں کو تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ، ریلی میں مزدور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔