آرمی چیف کاپاک افغان بارڈرخیبرایجنسی کادورہ،سکیورٹی صورتحال پربریفنگ

جنرل قمرجاویدباجوہ کی افسران اور جوانوں سےملاقات،دہشتگردی کے واقعات میں کمی کوسراہا،مادروطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 مئی 2017 17:20

آرمی چیف کاپاک افغان بارڈرخیبرایجنسی کادورہ،سکیورٹی صورتحال پربریفنگ
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم مئی2017ء) : چیف آف آرمی جنرل قمرجاویدباجوہ نے پاک افغان بارڈرخیبرایجنسی کادورہ کیا،آرمی چیف کوسرحدپرسکیورٹی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے وادی تیرہ کادورہ کیا۔آرمی چیف نے وادی تیرہ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے سرحدی علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی کوسراہا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاکہ مادروطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔اس موقعہ پرآرمی چیف کوایف سی میں بھرتیوں سے متعلق بھی بتایا گیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفوربھی ہیں۔وادی تیرہ میں کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمدبٹ اورآئی جی ایف سی نے استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :