گو نواز گو کے نعروں پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کو شرمندگی کا سامنا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 مئی 2017 17:18

گو نواز گو  کے نعروں پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کو شرمندگی کا سامنا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مئی 2017ء) : وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کو ''گو نواز گو'' کے نعروں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب مئیر اسلام آباد فٹبال کپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں تو میزبانوں نے وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا شاندار استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ خوب آؤ بھگت بھی کی لیکن تقریب میں موجود کچھ افراد نے وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف '' گو نواز گو'' لا نعرہ لگا کر انہیں او تقریب کے منتظمین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

اس تمام صورتحال کے بعد واکی ٹاکی تھامے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار نوجوانوں کے پاس پہنچے اور انہیں جانے کا کہا۔ کچھ لوگ تو چلے گئے لیکن کچھ اپنی جگہ اڑ گئے ۔ تقریب میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہونے سے بے بس اہلکاروں کو زبردستی سے باز رہنا پڑا۔