محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

پیر 1 مئی 2017 14:02

محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ محنت کشوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا‘ حکومت سندھ لیبر پالیسی کا جلد اعلان کرے گی۔

(جاری ہے)

پیرکو یوم مئی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مزدوروں کے لئے قانون سازی کی بنیاد ذوالفقار بھٹو نے ڈالی۔ محنت کشوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ لیبر پالیسی کا جلد اعلان کرے گی۔

متعلقہ عنوان :